قرض (الدِّيْنُ)

قرض (الدِّيْنُ)


العقيدة الثقافة والدعوة أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


ایسا حق جو کسی کے ذمہ واجب ہو۔

الشرح المختصر :


دَین:ایساعقدِ التزام ہے (عقد التزام یعنی ایسا عقد جس سے انسان اپنے اوپر کوئی چیز واجب کرلے) جس کے نتیجہ میں مکلف کے ذمہ کچھ حقوق لازم ہوتے ہیں۔ یہ حقوق ’مالی ‘بھی ہوسکتے ہیں جو قرض، بیع، اجارہ، اتلاف اورجنایہ وغیرہ سے حاصل ہوتے ہیں۔ اور غیر ’مالی ‘بھی ہوسکتے ہیں جیسے فوت شدہ نماز، زکوٰۃ، روزہ وغیرہ۔ ذمہ سے مراد انسان کا جواب دہ ہونا اور ایجاب وقبول کا اہل ہونا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


دَین: ’دَانَ ‘ کا مصدر ہے، اس کا اولین مدلول ہے ’عاجزی ‘اور ’ذلت‘۔ یہ ’تاخیر ‘کے معنی میں بھی آتاہے۔ ’دَین ‘کو دَین اس لیے کہتے ہیں کہ اس میں ذلت ہوتى ہے، یا پھر اس لیے کہ یہ ایک مقررہ مدت تک مؤخر ہوتا ہے۔