القدوس
كلمة (قُدُّوس) في اللغة صيغة مبالغة من القداسة، ومعناها في...
وہ نماز جو مرض کی وجہ سے ایک خاص انداز میں پڑھی جاتی ہے۔
صلوۃِ مریض: وہ نماز جو مریض قیام و قعود یا لیٹنے وغیرہ کی سکت نہ ہونے کی وجہ سے ایک خاص انداز میں ادا کرتا ہے۔ مرض کی نوعیت کے اعتبار سے مریض کی نماز کی ادائیگی کا طریقہ کار بدلتا رہتا ہے۔ چنانچہ جوکھڑا نہ ہوسکے وہ بیٹھ کر پڑھ لے۔ اگر بیٹھنے سے بھی قاصر ہوتو پہلو کے بل لیٹ کر قبلہ رخ ہو کر پڑھے اور رکوع و سجدہ اشارے کے ساتھ کرے اورسجدہ میں رکوع سے کچھ زیادہ جھکے۔ اگر اس سے بھی عاجز ہو تو پھر اپنی آنکھ سے اشارہ کرکے اور دل میں نیت کرکے پڑھے۔ جب تک عقل باقی رہے اس وقت تک نماز نہ چھوڑے۔ چنانچہ مریض اپنی استطاعت کے مطابق (جیسے ممکن ہو ویسے) پڑھے گا۔ وہ مرض جسے نماز میں عذر سمجھا جائے گا اس کے معاملے میں ضابطہ یہ ہے کہ مرض ایسا ہو جس کی وجہ سے وہ شخص مشقت و تنگی میں مبتلا ہو۔