تیار کرنا، انتظارکرنا (الإِرْصَادُ)

تیار کرنا، انتظارکرنا (الإِرْصَادُ)


الفقه أصول الفقه الثقافة والدعوة

المعنى الاصطلاحي :


حاکم وقت کا بیت المال میں سے کسی شے کو بعض مستحقین کے لئے معین کردینا۔

الشرح المختصر :


ارصاد: حاکم کا بیت المال میں سے کسی شے کو مخصوص اور الگ کرکے مستقل طور پر اس کے مستحقین مثلا علماء وغیرہ کے لئے معین کردینا تاکہ بیت المال میں سے اپنا کچھ حق لینے میں ان کی مدد ہو سکے ۔ اس کے اور وقف کے مابین فرق یہ ہے کہ وقف کی جانے والی شے وقف کیے جانے سے پہلے واقف کی ملکیت ہوتی ہے بخلاف ’ارصاد ‘کے ،اس لیے کہ اس میں یہ شے بیت المال کی ہوتی ہے اور حاکم اس کا مالک نہیں ہوتا۔

التعريف اللغوي المختصر :


’اِرصاد‘،’أرصَدَ، يُرصِدُ ‘سےمصدر کا صیغہ ہے،جس کا معنی ہے ’تیار کرنا‘۔ کہا جاتاہے’أَرْصَدْتُ له العقوبةَ‘کہ میں نے اس کے لیے سزا تیار کررکھی ہےاور ایسا اس وقت کہا جاتاہے ’جب آپ نے اس سزا کو اس شخص کے لیے تیار کیا ہو‘۔ اس کے معانی میں سے ایک معنی ’انتظار اور تاک میں رہنا‘بھی آتاہے۔