البحث

عبارات مقترحة:

الرفيق

كلمة (الرفيق) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعيل) من الرفق، وهو...

الرحيم

كلمة (الرحيم) في اللغة صيغة مبالغة من الرحمة على وزن (فعيل) وهي...

السلام

كلمة (السلام) في اللغة مصدر من الفعل (سَلِمَ يَسْلَمُ) وهي...

قرآن
(الْقُرآن)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

اللہ کا کلام جو اس کے رسول محمد ﷺ پرنازل ہوا۔ جس کی تلاوت عبادت ہے، جو صحیفوں میں لکھا ہوا ہے اور ہم تک تواتر کے ساتھ منقول ہے۔

الشرح المختصر

قرآن وہ وحی ہے جو ہمارے نبی محمد ﷺ پر نازل ہوئی۔ یہ اللہ تعالی کا کلام ہے مخلوق نہیں اور یہ اسلام کی کتاب ہے جو اس کے عقائد و عبادات اور احکام و آداب پر مشتمل ہے۔ قرآن کے بہت سے اوصاف ہیں جیسے کرم، عزت اور عظمت وغیرہ۔ قرآن کو متعدد امور کی وجہ سے کریم کی صفت سے موصوف کیا گیا ہے۔ ان امور میں سے کچھ یہ ہیں: 1۔ قرآن پاک کے قائل (اللہ تعالی) کی بزرگی اورعظمت و جلالت کی وجہ سے۔ 2۔ اس میں انسانوں کی تکریم ہے اور انھیں ساری مخلوقات پر فضیلت دی گئی ہے۔ 3۔ یہ بہت بخشش وعطا کرنے والی کتاب ہے اور بہت زیادہ خیر اور برکت پر مشتمل ہے۔ یہ اپنے پڑھنے والے کو ثواب، علم اور ادب سے بہرہ ور کرتی ہے۔ 4۔ اپنے الفاظ و معانی کے اعتبار سے یہ ایک مقدس، عظیم اور بلند مرتبہ کتاب ہے۔

التعريف اللغوي المختصر

قرآن: یعنی پڑھا جانے والا جو مصاحف میں لکھا ہوا ہے۔ یہ دراصل القَرء سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے ’جمع کرنا اور ملانا‘؛ اسی سے کہا جاتا ہے: ”قَرَأَ الشَّيْءَ، قَرْءاً وقُرآناً“ کہ اس نے اس شے کو جمع کیا اور اس کے بعض اجزا کو بعض میں ضم کر دیا۔