البحث

عبارات مقترحة:

الشافي

كلمة (الشافي) في اللغة اسم فاعل من الشفاء، وهو البرء من السقم،...

الشاكر

كلمة (شاكر) في اللغة اسم فاعل من الشُّكر، وهو الثناء، ويأتي...

الأحد

كلمة (الأحد) في اللغة لها معنيانِ؛ أحدهما: أولُ العَدَد،...

حضرت خارجہ بن حذافہ عدوی - رضی اللہ عنہ - سے روایت ہے ، انھوں نے فرمایا: نبی ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے تمہیں مزید ایک نماز عطا فرمائی ہے، وہ تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے اور وہ ’وتر‘ ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے عشاء کی نماز سے صبح صادق طلوع ہونے تک کے وقت میں مقرر کیا ہے۔‘‘

شرح الحديث :

خارجہ بن حذافہ کی حدیث میں نماز وتر کی فضیلت بیان کی جا رہی ہے۔جیسا کہ رسول اللہ نے فرمایا"إن الله عز وجل قد أَمَدَّكُمْ "(اللہ تعالیٰ نے تمہیں بڑھا دیا ہے)یعنی اطاعت و فرمانبرداری کے کاموں میں بڑھوتری کر دی ہے۔ اور جو اس کی حفاظت کرے گا اس کے لیے اجر عظیم کا سامان مہیا کیا ہے۔ "بصلاة": یہاں نماز سے مراد نماز ’وتر‘ ہے جیسا کہ آگے حدیث میں آئے گا۔ پھر رسول اللہ نے اس کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا: "وهي خَير لكم من حُمْر النَّعَم" (کہ یہ تمہارے لیے سرخ نعمت سے زیادہ بہتر ہے) ’النَّعَم‘ کا اطلاق اونٹ، گائے اور بکری سب پر ہوتا ہے لیکن یہاں پر اونٹ ہی مراد ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ نماز سرخ رنگ کے اونٹوں کے حصول سے زیادہ بہتر ہے۔ اس میں رسول اللہ نے دیگر اموال کو چھوڑتے ہوئے اونٹوں کو بطورِ نص بیان کیا ہے کیونکہ اہل عرب کے نزدیک سرخ اونٹ بہت قیمتی اور گراں مال تصور کیے جاتے تھے۔جب بات اس حد تک ہو گئی تو پھر نبی کریم نے وضاحت فرمائی کہ نماز وتر ان کے لیے ان اموال کے حصول سے زیادہ افضل ہے۔ رسول اللہ نے یہ شوق پیدا کرنے کے بعد اپنی مرغوب نماز کی وضاحت کی اور یہ کمالِ نصیحت کا انداز ہے تاکہ امت میں اس نماز کی توجہ پیدا کرنے کے لیے خواہش پیدا کی جائےاور اس میں افراط وتفریط سے بچاتے ہوئے فرمایا "وهي الوِتْر" کہ وہ نماز وتر ہے۔ نماز وتر کی حفاظت تمام دنیوی اموال سے زیادہ افضل ہے وہ مال چاہے اونٹ ہوں یا اس کے علاوہ کوئی اور چیز ہو۔ پھر اس نماز کا وقت بیان کرتے ہوئے فرمایا: ’’فجَعلها لكم فيما بَيْنَ العِشَاء إلى طُلوع الفَجر‘‘ (اس کو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے نماز عشاء سے طلوع فجر کے درمیان مقرر کیا ہے) یعنی نمازِ وتر کا وقت نماز عشاء کی ادائیگی کے ساتھ شروع ہو جاتا ہے۔جب نماز عشاء ادا کر لی جائے تو نماز وتر کا وقت شروع ہو جاتا ہے چاہے جمعِ تقدیم کے ساتھ عشاء کو مغرب کے ساتھ ہی کیوں نہ ملایا جائے۔ اور اس کے وقت کی انتہاء طلوع فجر ہے جیسے ہی فجر طلوع ہو جائے گی نمازِ وتر کا وقت ختم ہو جائے گا۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية