العزيز
كلمة (عزيز) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعيل) وهو من العزّة،...
ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کريم ﷺ نے فرمایا: ’’ناک خاک آلود ہو، پھر ناک خاک آلود ہو، پھر ناک خاک آلود ہو اس شخص کی جس نے اپنے والدین کو بڑھاپے میں پایا، ان ميں سے کسی ایک کو یا دونوں کو، اور پھر بھی (ان کی خدمت کرکے) جنت میں داخل نہ ہوسکا۔‘‘
والدین کا حق بہت عظيم ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے اس حق کے ساتھ ذکر کیا ہے جس کی وجہ سے اس نے جن وانس کی تخلیق کی ہے، (ارشاد فرمايا): "واعبدوا الله ولا تشركوا به شيئا وبالوالدين إحسانا " ترجمہ: اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چيز کو شریک نہ ٹھہراؤ اور والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو۔‘‘ چناں چہ اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت کا حکم دیا ہے اور اولاد کو اپنے والدین کے ساتھ قول و عمل میں نیکی اور حسنِ سلوک کی تاکید کی ہےاور انہیں اس کی ذمہ داری سونپی ہے۔ کیونکہ والدين نے ان کی دیکھ بھال اور تربیت کی ہے اور ان کے آرام وراحت کی خاطر راتوں کی نیند خراب کی ہے۔ بھلا نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا کچھ اور ہوسکتا ہے؟ حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ: نبی ﷺ نے اس شخص کے لیے تین دفعہ بد دعا فرمائی ہے جس نے اپنے والدین كو یا ان میں سے کسی ایک کو پایا لیکن ان کے ساتھ نیکی اور حسن سلوک، نیز بهلى باتوں میں ان کی فرماں برداری نہ کرنے كى وجہ سے جنت میں داخل نہ ہوسکا۔ چناں چہ والدین کی اطاعت اور ان کے ساتھ نیکی اور حسن سلوک جہنم ميں داخل ہونے سے بچانے والے اسباب میں سے ہے اور ان کی نافرمانی اور ان کے ساتھ بدسلوکی دخولِ جہنم کے اسباب میں سے ہے، اگراللہ کی رحمت اس کے شامل حال نہ ہوئی۔