البحث

عبارات مقترحة:

الحميد

(الحمد) في اللغة هو الثناء، والفرقُ بينه وبين (الشكر): أن (الحمد)...

المؤخر

كلمة (المؤخِّر) في اللغة اسم فاعل من التأخير، وهو نقيض التقديم،...

الباطن

هو اسمٌ من أسماء الله الحسنى، يدل على صفة (الباطنيَّةِ)؛ أي إنه...

الترجمة الأردية

ترجمة معاني القرآن الكريم للغة الاردية، ترجمها محمد إبراهيم جوناكري، نشرها مجمع الملك فهد لطباعة المصحف الشريف بالمدينة المنورة، عام الطبعة 1417هـ. ملاحظة: ترجمات بعض الآيات (مشار إليها) تم تصويبها بمعرفة مركز رواد الترجمة، مع إتاحة الاطلاع على الترجمة ال

1- ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ ن ۚ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ﴾


ن*، قسم ہے قلم کی اور** اس کی جو کچھ کہ وه (فرشتے) لکھتے ہیں.***

2- ﴿مَا أَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ﴾


تو اپنے رب کے فضل سے دیوانہ نہیں ہے.*

3- ﴿وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ﴾


اور بے شک تیرے لیے بے انتہا اجر ہے.*

4- ﴿وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ﴾


اور بیشک تو بہت بڑے (عمده) اخلاق پر ہے.*

5- ﴿فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ﴾


پس اب تو بھی دیکھ لے گا اور یہ بھی دیکھ لیں گے.*

6- ﴿بِأَيْيِكُمُ الْمَفْتُونُ﴾


کہ تم میں سے کون فتنہ میں پڑا ہوا ہے.

7- ﴿إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ﴾


بیشک تیرا رب اپنی راه سے بہکنے والوں کو خوب جانتا ہے، اور وه راه یافتہ لوگوں کو بھی بخوبی جانتا ہے.

8- ﴿فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِينَ﴾


پس تو جھٹلانے والوں کی نہ مان.*

9- ﴿وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ﴾


وه تو چاہتے ہیں کہ تو ذرا ڈھیلا ہو تو یہ بھی ڈھیلے پڑ جائیں.*

10- ﴿وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَهِينٍ﴾


اور تو کسی ایسے شخص کا بھی کہا نہ ماننا جو زیاده قسمیں کھانے واﻻ.

11- ﴿هَمَّازٍ مَشَّاءٍ بِنَمِيمٍ﴾


بے وقار، کمینہ، عیب گو، چغل خور.

12- ﴿مَنَّاعٍ لِلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ﴾


بھلائی سے روکنے واﻻ حد سے بڑھ جانے واﻻ گنہگار.

13- ﴿عُتُلٍّ بَعْدَ ذَٰلِكَ زَنِيمٍ﴾


گردن کش پھر ساتھ ہی بے نسب ہو.*

14- ﴿أَنْ كَانَ ذَا مَالٍ وَبَنِينَ﴾


اس کی سرکشی صرف اس لیے ہے کہ وه مال واﻻ اور بیٹوں واﻻ ہے.*

15- ﴿إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ﴾


جب اس کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہہ دیتا ہے کہ یہ تو اگلوں کے قصے ہیں.

16- ﴿سَنَسِمُهُ عَلَى الْخُرْطُومِ﴾


ہم بھی اس کی سونڈ (ناک) پر داغ دیں گے.*

17- ﴿إِنَّا بَلَوْنَاهُمْ كَمَا بَلَوْنَا أَصْحَابَ الْجَنَّةِ إِذْ أَقْسَمُوا لَيَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِينَ﴾


بیشک ہم نے انہیں اسی طرح آزما لیا* جس طرح ہم نے باغ والوں کو** آزمایا تھا جبکہ انہوں نے قسمیں کھائیں کہ صبح ہوتے ہی اس باغ کے پھل اتار لیں گے.***

18- ﴿وَلَا يَسْتَثْنُونَ﴾


اور انشاءاللہ نہ کہا.

19- ﴿فَطَافَ عَلَيْهَا طَائِفٌ مِنْ رَبِّكَ وَهُمْ نَائِمُونَ﴾


پس اس پر تیرے رب کی جانب سے ایک بلا چاروں طرف گھوم گئی اور یہ سو ہی رہے تھے.*

20- ﴿فَأَصْبَحَتْ كَالصَّرِيمِ﴾


پس وه باغ ایسا ہو گیا جیسے کٹی ہوئی کھیتی.*

21- ﴿فَتَنَادَوْا مُصْبِحِينَ﴾


اب صبح ہوتے ہی انہوں نے ایک دوسرے کو آوازیں دیں.

22- ﴿أَنِ اغْدُوا عَلَىٰ حَرْثِكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَارِمِينَ﴾


کہ اگر تمہیں پھل اتارنے ہیں تو اپنی کھیتی پر سویرے ہی سویرے چل پڑو.

23- ﴿فَانْطَلَقُوا وَهُمْ يَتَخَافَتُونَ﴾


پھر یہ سب چپکے چپکے یہ باتیں کرتے ہوئے چلے.*

24- ﴿أَنْ لَا يَدْخُلَنَّهَا الْيَوْمَ عَلَيْكُمْ مِسْكِينٌ﴾


کہ آج کے دن کوئی مسکین تمہارے پاس نہ آنے پائے.*

25- ﴿وَغَدَوْا عَلَىٰ حَرْدٍ قَادِرِينَ﴾


اور لپکے ہوئے صبح صبح گئے۔ (سمجھ رہے تھے) کہ ہم قابو پاگئے.*

26- ﴿فَلَمَّا رَأَوْهَا قَالُوا إِنَّا لَضَالُّونَ﴾


جب انہوں نے باغ دیکھا* تو کہنے لگے یقیناً ہم راستہ** بھول گئے.

27- ﴿بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ﴾


نہیں نہیں بلکہ ہماری قسمت پھوٹ گئی.*

28- ﴿قَالَ أَوْسَطُهُمْ أَلَمْ أَقُلْ لَكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُونَ﴾


ان سب میں جو بہتر تھا اس نے کہا کہ میں تم سے نہ کہتا تھا کہ تم اللہ کی پاکیزگی کیوں نہیں بیان کرتے؟*

29- ﴿قَالُوا سُبْحَانَ رَبِّنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ﴾


تو سب کہنے لگے ہمارا رب پاک ہے بیشک ہم ہی ﻇالم تھے.*

30- ﴿فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَلَاوَمُونَ﴾


پھر وه ایک دوسرے کی طرف رخ کر کے آپس میں ملامت کرنے لگے.

31- ﴿قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا طَاغِينَ﴾


کہنے لگے ہائے افسوس! یقیناً ہم سرکش تھے.

32- ﴿عَسَىٰ رَبُّنَا أَنْ يُبْدِلَنَا خَيْرًا مِنْهَا إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا رَاغِبُونَ﴾


کیا عجب ہے کہ ہمارا رب ہمیں اس سے بہتر بدلہ دے دے ہم تو اب* اپنے رب سے ہی آرزو رکھتے ہیں.

33- ﴿كَذَٰلِكَ الْعَذَابُ ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ﴾


یوں ہی آفت آتی ہے* اور آخرت کی آفت بہت بڑی ہے۔ کاش انہیں سمجھ ہوتی.**

34- ﴿إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنَّاتِ النَّعِيمِ﴾


پرہیزگاروں کے لیے ان کے رب کے پاس نعمتوں والی جنتیں ہیں.

35- ﴿أَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِينَ كَالْمُجْرِمِينَ﴾


کیا ہم مسلمانوں کو مثل گناه گاروں کے کردیں گے.*

36- ﴿مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ﴾


تمہیں کیا ہوگیا، کیسے فیصلے کر رہے ہو؟

37- ﴿أَمْ لَكُمْ كِتَابٌ فِيهِ تَدْرُسُونَ﴾


کیا تمہارے پاس کوئی کتاب* ہے جس میں تم پڑھتے ہو؟

38- ﴿إِنَّ لَكُمْ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ﴾


کہ اس میں تمہاری من مانی باتیں ہوں؟

39- ﴿أَمْ لَكُمْ أَيْمَانٌ عَلَيْنَا بَالِغَةٌ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ ۙ إِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُونَ﴾


یا تم نے ہم سے کچھ قسمیں لی ہیں؟ جو قیامت تک باقی رہیں کہ تمہارے لیے وه سب ہے جو تم اپنی طرف سے مقرر کر لو.*

40- ﴿سَلْهُمْ أَيُّهُمْ بِذَٰلِكَ زَعِيمٌ﴾


ان سے پوچھو تو کہ ان میں سے کون اس بات کا ذمہدار (اور دعویدار) ہے؟*

41- ﴿أَمْ لَهُمْ شُرَكَاءُ فَلْيَأْتُوا بِشُرَكَائِهِمْ إِنْ كَانُوا صَادِقِينَ﴾


کیا ان کے کوئی شریک ہیں؟ تو چاہئے کہ اپنے اپنے شریکوں کو لے آئیں اگر یہ سچے ہیں.*

42- ﴿يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَيُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ﴾


جس دن پنڈلی کھول دی جائے گی اور سجدے کے لیے بلائے جائیں گے تو (سجده) نہ کر سکیں گے.*

43- ﴿خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۖ وَقَدْ كَانُوا يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ وَهُمْ سَالِمُونَ﴾


نگاہیں نیچی ہوں گی اور ان پر ذلت و خواری چھارہی ہوگی*، حاﻻنکہ یہ سجدے کے لیے (اس وقت بھی) بلائے جاتے تھے جب کہ صحیح سالم تھے.**

44- ﴿فَذَرْنِي وَمَنْ يُكَذِّبُ بِهَٰذَا الْحَدِيثِ ۖ سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُونَ﴾


پس مجھے اور اس کلام کو جھٹلانے والے کو چھوڑ دے* ہم انہیں اس طرح آہستہ آہستہ کھینچیں گے کہ انہیں معلوم بھی نہ ہوگا.**

45- ﴿وَأُمْلِي لَهُمْ ۚ إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌ﴾


اور میں انہیں ڈھیل دوں گا، بیشک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے.*

46- ﴿أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْرًا فَهُمْ مِنْ مَغْرَمٍ مُثْقَلُونَ﴾


کیا تو ان سے کوئی اجرت چاہتا ہے جس کے تاوان سے یہ دبے جاتے ہیں.*

47- ﴿أَمْ عِنْدَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ﴾


یا کیا ان کے پاس علم غیب ہے جسے وه لکھتے ہوں.*

48- ﴿فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوتِ إِذْ نَادَىٰ وَهُوَ مَكْظُومٌ﴾


پس تو اپنے رب کے حکم کا صبر سے (انتظار کر*) اور مچھلی والے کی طرح نہ ہو جا جب** کہ اس نے غم کی حالت میں دعا کی.***

49- ﴿لَوْلَا أَنْ تَدَارَكَهُ نِعْمَةٌ مِنْ رَبِّهِ لَنُبِذَ بِالْعَرَاءِ وَهُوَ مَذْمُومٌ﴾


اگر اسے اس کے رب کی نعمت نہ پالیتی تو یقیناً وه برے حالوں میں چٹیل میدان میں ڈال دیا جاتا.*

50- ﴿فَاجْتَبَاهُ رَبُّهُ فَجَعَلَهُ مِنَ الصَّالِحِينَ﴾


اسے اس کے رب نے پھر نوازا* اور اسے نیک کاروں میں کر دیا.**

51- ﴿وَإِنْ يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُ لَمَجْنُونٌ﴾


اور قریب ہے کہ کافر اپنی تیز نگاہوں سے آپ کو پھسلا دیں*، جب کبھی قرآن سنتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں یہ تو ضرور دیوانہ ہے.**

52- ﴿وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَالَمِينَ﴾


در حقیقت یہ (قرآن) تو تمام جہان والوں کے لیے سراسر نصیحت ہی ہے.*

الترجمات والتفاسير لهذه السورة: