العاديات

تفسير سورة العاديات

الترجمة الأردية

اردو

الترجمة الأردية

ترجمة معاني القرآن الكريم للغة الاردية، ترجمها محمد إبراهيم جوناكري، نشرها مجمع الملك فهد لطباعة المصحف الشريف بالمدينة المنورة، عام الطبعة 1417هـ. ملاحظة: ترجمات بعض الآيات (مشار إليها) تم تصويبها بمعرفة مركز رواد الترجمة، مع إتاحة الاطلاع على الترجمة ال

﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا﴾

ہانپتے ہوئے دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم!*

﴿فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا﴾

پھر ٹاپ مار کر آگ جھاڑنے والوں کی قسم!*

﴿فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا﴾

پھر صبح کے وقت دھاوا بولنے والوں کی قسم.*

﴿فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا﴾

پس اس وقت گرد وغبار اڑاتے ہیں

﴿فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا﴾

پھر اسی کے ساتھ فوجیوں کے درمیان گھس جاتے ہیں.*

﴿إِنَّ الْإِنْسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ﴾

یقیناً انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے.*

﴿وَإِنَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ﴾

اور یقیناً وه خود بھی اس پر گواه ہے.*

﴿وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ﴾

یہ مال کی محنت میں بھی بڑا سخت ہے.*

﴿۞ أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ﴾

کیا اسے وه وقت معلوم نہیں جب قبروں میں جو (کچھ) ہے نکال لیا جائے گا.*

﴿وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ﴾

اور سینوں کی پوشیده باتیں ظاہر کر دی جائیں گی.*

﴿إِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَخَبِيرٌ﴾

بیشک ان کا رب اس دن ان کے حال سے پورا باخبر ہوگا.*

الترجمات والتفاسير لهذه السورة: