المقيت
كلمة (المُقيت) في اللغة اسم فاعل من الفعل (أقاتَ) ومضارعه...
اور ہم نے اس میں بلند وبھاری پہاڑ بنادیے* اور تمہیں سیراب کرنے واﻻ میٹھا پانی پلایا.
جو در اصل نہ سایہ دینے واﻻ ہے اور نہ شعلے سے بچاسکتا ہے.*
یہ ہے فیصلے کا دن ہم نے تمہیں اور اگلوں کو سب کو جمع کرلیا ہے.*
بیشک پرہیزگار لوگ سایوں میں ہیں* اور بہتے چشموں میں.
(اے جنتیو!) کھاؤ پیو مزے سےاپنے کیے ہوئے اعمال کے بدلے.*
(اے جھٹلانے والو) تم دنیا میں تھوڑا سا کھا لو اور فائده اٹھا لو بیشک تم گنہگار ہو.*
ان سے جب کہا جاتا ہے کہ رکوع کر لو تو نہیں کرتے.*